اروشی رتیلا نے ریتھک روشن کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

منگل 12 ستمبر 2017 12:32

اروشی رتیلا نے ریتھک روشن کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ اروشی رتیلا نے ریتھک روشن کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ اروشی رتیلا جنہوں نے ریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘ میں آئٹم سانگ کیا نے انسٹاگرام پر ریتھک روشن کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں ریتھک روشن کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کا موقع ملا لیکن وہ فلم میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ ان سے مزید کچھ سیکھیں اور ان کے کام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریتھک روشن ان کے رول ماڈل ہیں،ان کے کام کرنے کا طریقہ اور جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

وقت اشاعت : 12/09/2017 - 12:32:08

Rlated Stars :