ابرار الحق کاروہنگیا مسلمانوں کیلئے اپنی بی ایم ڈبلیو کار نیلام کرنے کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:00

ابرار الحق کاروہنگیا مسلمانوں کیلئے اپنی بی ایم ڈبلیو کار نیلام کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) معروف گلوکار ابرارالحق نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے اپنی بی ایم ڈبلیو کار نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص ان کی کار خریدے گا وہ ان کے ساتھ بنگلہ دیش بھی جا سکتا ہے تاکہ دیکھ سکے کہ کار کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی روہنگیا مسلمانوں میں ہی تقسیم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابرارالحق نے اداکار فیصل قریشی کے ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں روہنگیا مسلمانوں کی حالتِ زار موضوعِ بحث تھی، اس موقع پر انہوں نے اعلان کردیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی نیلام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی گاڑی اسی شخص کو دیں گے جو سب سے زیادہ بولی لگائے گا ، گاڑی خریدنے والا شخص خود بھی ان کے ساتھ بنگلہ دیش جا سکتا ہے تاکہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے کہ کار کی نیلامی سے حاصل ہونے والے پیسے شفاف طریقے سے روہنگیا مسلمانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 13:00:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :