کراچی میں دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح برائے فنکار کے وفد کی اداکار عمر شریف سے ملاقات

وفد نے 23اور 24ستمبر کو ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ،شرکت کر کے بہت خوشی ہو گی ‘ سینئر اداکار

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:26

کراچی میں دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح برائے فنکار کے وفد کی اداکار عمر شریف سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) کراچی میں دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح برائے فنکار کے وفد نے سینئر اداکار عمر شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے ان کو 23اور 24ستمبر کو ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف نے کہا کہ مولانا الیاس سے ملاقات کر کے اور ان کے پاس بیٹھنے سے دلی سکون ملتا ہے کیونکہ وہ دین کے حوالے سے بہت خوبصورت گفتگو کرتے ہیں اور انکا انداز بیان بہت آسان ہوتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی اجتماع اصلاح برائے فنکار 23اور 24ستمبر کو کراچی کے مدنی مرکز باب المدینہ میں منعقد ہو گا جس میں پورے ملک سے 300فنکار شرکت کررہے ہیں اور مجھے بھی اس اجتماع میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس ہو گی ۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 13:26:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :