دیشا پٹانی نے فلم ’’سنگھامیترا‘‘ میں شروتی ہاسن کی جگہ لے لی

پیر 25 ستمبر 2017 13:56

دیشا پٹانی نے فلم ’’سنگھامیترا‘‘ میں شروتی ہاسن کی جگہ لے لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی فلم ’’سنگھامیترا‘‘ میںشروتی ہاسن کی جگہ جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے فلم ’’سنگھامیترا‘‘ میں کام کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی تھیں لیکن پھر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا اب ان کی جگہ فلم میں دیشا پٹانی نظر آئیں گی۔ فلم کا ایک پوسٹر پہلے ہی جاری کر دیا گیا تھا۔ فلم کے ہداہتکار سندر سی جبکہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز رواںسال دسمبر میں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/09/2017 - 13:56:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :