آسکر ایوارڈ ز،کم عمر اداکاراؤں کو ایوارڈ ملنے کا امکان زیادہ ہے، دنیا بھر میں شرطیں لگنا شروع ہوگئیں

اتوار 7 مارچ 2010 12:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07مارچ۔2010ء) دنیا بھر میں شرطیں لگ رہی ہیں کہ اتوار کے روز ہونے والے آسکرز ایوارڈز میں کون ایوارڈ جیتے گا اور کون کرسی پر بیٹھا رہے گا۔لیکن کیا 81 سال سے منعقد ہونے والے اس ایوارڈ کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے نامزد فرد کی عمر، چال ڈھال اور فلم کس کیٹیگری کے لیے نامزد ہوئی ہے سے معلوم ہو سکے کہ ایوارڈ کس کو ملے گا؟پچھلے آسکرز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ بہترین اداکار کی اوسط عمر چوالیس سال جبکہ بہترین اداکارہ کی اوسط عمر چھتیس سال ہوتی ہے۔

پچھلے ایوارڈز سے معلوم ہوتا ہے کہ چالیس سال سے زائد عمر کے اداکار یہ ایوارڈ تریسٹھ فیصد بار جیتے ہیں جبکہ چالیس سے زائد عمر کی اداکارہ صرف چھبیس فیصد بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال کے آسکرز ایوارڈز میں سانڈرا بولک پینتالیس سال، میرل سٹریپ ساٹھ سال اور ڈیم ہیلن میرن پینسٹھ سال کی ہیں۔ بہترین اداکارہ کے پروفائل کے لیے فلم این ایجوکیشن کی اداکارہ کیری ملیگن فِٹ بیٹھتی ہیں کیونکہ ان کی عمر چالیس سے کم ہے، ان کے بال بھی ہلکے رنگ کے ہیں اور وہ فلم میں رومانوی کردار کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

لیکن اس میں ایک مشکل ہے اور وہ یہ ہے کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ زیادہ تر امریکن اداکارہ کو ہی ملتا ہے۔اگرچہ آسکرز ایوارڈز کم عمر اداکاراں کو ملتے ہیں لیکن اداکاروں میں ایوارڈ بڑی عمر کے اداکاروں کو ملتے ہیں۔ آسکرز میں تیس سال سے کم عمر کے ایک اداکار ہیں جن کو ایوارڈ ملا ہے اور وہ ہیں ایڈریئن برڈی جن کو فلم دی پیانسٹ کے لیے بہترین اداکار کو ایوارڈ ملا تھا۔

اس کے برعکس تیس سال سے کم عمر کی بائیس اداکاراں کو ایوارڈ مل چکا ہے۔اس سال بہترین اداکاروں کی نامزدگیوں میں سب سے کم عمر اداکار جیریمی رینر ہیں جن کی عمر 39 سال ہے۔ جب کہ جارج کلونی 48 سال کے ہیں، کالن فرتھ 49 سال، جیف برِجز ساتھ اور مورگن فری مین پھتر سال کے ہیں۔برطانوی ریڈیو کے مطابق ایوارڈ ملنے والے اداکاروں میں گیارہ فیصد وہ اداکار ہیں جن کے بالوں میں چاندی آ گئی ہو جبکہ اداکاراں میں یہ صرف چار فیصد اداکارائیں ایسی ہیں جن کے بالوں میں چاندی آ گئی ہو۔جہاں تک یہ سوال ہے کہ کس قسم کی فلم کو زیادہ تر ایوارڈ ملتے ہیں ان میں زیادہ تر وہ فلمیں ہیں جو رومانس پر بنی ہوں۔
وقت اشاعت : 07/03/2010 - 12:47:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :