سوناکشی سنہا اور ڈیانا پنٹے فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی ریٹرنز‘‘ کاحصہ بن گئیں

پیر 2 اکتوبر 2017 13:48

سوناکشی سنہا اور ڈیانا پنٹے فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی ریٹرنز‘‘ کاحصہ بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار سوناکشی سنہا اور ڈیانا پنٹے فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کے سیکوئل کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے سیکوئل کا نام ’’ ہیپی بھاگ جائے گی ریٹرنز‘‘ میں سوناکشی ہیپی کا کردار ادا کریں گی۔ اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے اور فلم کی عکسبندی شروع ہونے کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فلم کے سیکوئل کو لوگ پسند کریں گے۔ فلم کی عکسبندی رواں ماہ پنجاب میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 02/10/2017 - 13:48:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :