میرے روسی پرستار ابھی بھی فلم سیتا اور گیتا میں میرے کردار کو نہیں بھولے،اداکارہ ہیما مالنی

منگل 3 اکتوبر 2017 12:45

میرے روسی پرستار ابھی بھی فلم سیتا اور گیتا میں میرے کردار کو نہیں بھولے،اداکارہ ہیما مالنی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا کہ میرے روسی پرستار ابھی بھی فلم سیتا اور گیتا میں میرے نبھائے ہوئے دوہرے کردار کو نہیں بھولے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہیما مالنی نے روس میں ہونیوالے چوتھے بھارتی فلم فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگرچہ ان کی فلم سیتا اور گیتا کو ریلیز ہوئے چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اس کے باوجود روس میں موجود مداح فلم میں میرے نبھائے ہوئے دوہرے کردار کو بھلا نہیں پائے ،ان کے ذہنوں میں ابھی بھی اس فلم کی یاد تازہ ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روس میں موجود مداحوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ اس فلم کی سیکوئیل فلم بننی چاہیئے،یہ فیسٹیول روس میں زور و شور سے جاری ہے۔
وقت اشاعت : 03/10/2017 - 12:45:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :