ایلیس ان ونڈرلینڈ، پہلے ہی ہفتے ریکارڈبزنس کرنے میں کامیاب

جمعرات 11 مارچ 2010 14:03

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔11مارچ۔ 2010ء) ہالی وڈ فلم”ایلس ان ونڈرلینڈ“ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر میں210.3 ملین ڈالر کا بزنس کرکے اوتار کے ابتدائی دنوں میں کئے گئے بزنس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تھری ڈی فلم”ایلیس ان ونڈرلینڈ“ اپنی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی ۔ ہدایت کار ٹم برٹن نے بھی جیمرز کیمرون کی طرح ایک کلاسیک موضوع کوآزمایا ہے۔ فلم کے ہیروٴجانی ڈپ ہیں ۔

وقت اشاعت : 11/03/2010 - 14:03:45

Rlated Stars :