عدنان سمیع کا سری نگر میں ناکام میوزک کنسرٹ، عدنان سمیع اور کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ میں بحث چھڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 اکتوبر 2017 12:19

عدنان سمیع کا سری نگر میں ناکام میوزک کنسرٹ، عدنان سمیع اور کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ میں بحث چھڑ گئی
سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2017ء) : معروف گلوکار عدنان سمیع کا سری نگر میں ہوا ناکام کنسرٹ گلوکار عدنان سمیع اور کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ کے مابین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بحث چھڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں عدنان سمیع کے کنسرٹ کے لیے لگائی گئیں خالی کُرسیوں کی تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ کنسرٹ کا وقت شروع ہونے کے باوجود کُرسیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔

جس پر کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ تو قابل ترس ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ کُرسیاں اب لوگوں نے پُر کر دی ہوں گی۔ اس موسیقی کے ذریعے کشمیر کے لوگ خود کو ایک پُر امن ماحول میں محسوس کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ کا یہ ٹویٹ گلوکار عدنان سمیع کو کچھ زیادہ نہ بھایا اور انہوں نے اپنے پیغام میں کنسرٹ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی آپ سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔

آپ کو ایک میوزک کنسرٹ سے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونا چاہئیے۔ یقیناً آپ کے ذرائع ٹھیک نہیں ہیں جنہوں نے آپ سے جھوٹ بولا ہے۔
عدنان سمیع کے اس ٹویٹ کے جواب میں عمر عبد اللہ نے کہا کہ آپ کے کنسرٹ میں ہاؤس فُل ہونے کی اُمید کرنا میرے غیر تحفظ ہونے کو کیسے ثابت کرتا ہے؟ میں اس بات پر خوش ہوں کہ لوگوں نے ایک میوزیکل نائٹ پر انجوائے کیا۔

مجھے بھی ایک وقت میں آپ کے کنسرٹ پسند تھے۔
گلوکار عدنان سمیع نے کہا کہ پلیز عمر! آپ نے خالی کُرسیوں کی تصاویر پر تبصرہ کر کے ایک قابل ترس منظر دکھانے کی کوشش کی ہے۔ یہ میوزک ہے ، لہٰذا تھوڑا خیال کریں۔
اس کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے بھی خفگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بڑے سٹار نہیں ہیں؟ کیا آپ اس بحث سے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔

آپ سری نگر سے محظوظ ہوں۔ شب بخیر۔
عمر کے اس ٹویٹ کے جواب میں عدنان سمیع نے بھی اپنی بات ختم کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے کُند ذہن کو یہ بات سمجھ جانی چاہئیے کہ بات سٹار ہونے یا نہ ہونے کی نہیں ہے۔ بات آپس میں پیار، امن اور ہم آہنگی کے لیے اکٹھا ہونے کی ہے۔ شب بخیر ۔
عدنان سمیع اور کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے مابین ہوئی اس بحث نے ٹویٹر پر متعدد صارفین کی توجہ حاصل کی ، اور تو اور ان کی اس بحث کو خبروں کی زینت بنا کر بھی پیش کیا گیا۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 12:19:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :