اداکارہ خوشبو پرسوں اپنی 48ویں سالگرہ منائیں گی

بدھ 11 اکتوبر 2017 12:55

اداکارہ خوشبو پرسوں اپنی 48ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ خوشبو پرسوں ( جمعہ ) کو اپنی 48ویں سالگرہ منائیں گی ۔ویکیپیڈیا کے مطابق اداکارہ 13اکتوبر 1969ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اوران کا اصل نام صوبیہ ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اور پہلی فلم ’’میں بنی دلہن ‘‘میں اداکاری کی اور پھرمستقل فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ۔ خوشبو نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کی اور ان کے دو صاحبزادے ہیں۔ خوشبو فلم انڈ سٹری کے بحران کے سبب تھیٹر کی دنیا پر راج کررہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 12:55:56

Rlated Stars :