بگ باس کی میزبانی نے سلمان خان کو مشکل میں ڈال دیا ، دھمکیاں دینے کاالزام

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:05

بگ باس کی میزبانی نے سلمان خان کو مشکل میں ڈال دیا ، دھمکیاں دینے کاالزام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ کے سلطان اور بگ باس کے میزبان سلمان خان پر انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم کے مبینہ رشتے داراور بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے نا صرف انہیں 40 دھمکیاں دیں بلکہ 200 کے قریب مس کالز بھی دیں۔بگ باس سیزن 11 شروع ہوئے ابھی بمشکل ایک ہفتہ ہی ہوا ہے اور سلمان خان مختلف تنازعات کا شکار ہوگئے ہیں ، اس بار بگ باس سیزن 11 میں شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کے علاوہ بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم کے رشتے دار زبیر خان نے بھی شرکت کی اور بگ باس کے گھر میں موجود تمام لوگوں کے ساتھ انتہائی خراب رویہ اپناتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کی ، ان کی یہ حرکتیں دیکھ کر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ہفتے کے اختتام پر زبیر خان کو کھری کھری سنادیں ، یہاں تک کہ زبیر خان کارویہ بھارتی عوام کو بھی پسند نہیں آیا اورانہوں نے سب سیکم ووٹ دیکر انہیں گھرسے بے گھر کردیا، گھر سے باہر آتے ہی زبیر خان نے سلمان خان پر مقدمہ دائر کردیا اور کہا کہ سلمان خان نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ اتنا زیادہ طول پکڑ گیا ہے کہ زبیر خان نے تحریری طور پر درج کی جانے والی شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ بگ باس کے گھر کے اندر ویک اینڈ کے وار کے دوران سلمان خان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد وہ اتنے زیادہ دلبرداشتہ ہوگئے تھے کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 21:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :