اسرائیلی اداکارہ گال گدوت جرمنی مظالم پر بننے والی فلم میں کاسٹ

گال گدوت کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر ویمن‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی، فلم نے باکس آفس پر جہاں کئی ریکارڈ بنائے، وہیں کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:52

اسرائیلی اداکارہ  گال گدوت جرمنی مظالم پر بننے والی فلم میں کاسٹ
برلن ، لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) رواں برس ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’ونڈر ویمن‘ کی اداکارہ گال گدوت نازی جرمنی کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر بننے والی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئینگیخیال رہے کہ گال گدوت کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر ویمن‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی، فلم نے باکس آفس پر جہاں کئی ریکارڈ بنائے، وہیں کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑے۔

گال گدوت ’ونڈر ویمن‘ میں خاتون سپر ہیرو کے روپ میں نظر ا آئیں، ان دنوں وہ اپنے آنے والی سپر ہیروز کرداروں پر مبنی فلم ’جسٹس لیگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔’ونڈر ویمن‘ کی کامیابی کے بعد جہاں اس کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں، وہیں گال گدوت ایک اور بڑی فلم کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق گال گدوت میڈ رور پکچرز کے بینر تلے جنگ عظیم دوئم کے دوران نازی جرمنی کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر بننے والی فلم ’رون‘ میں کام کرتی نظر آئینگی۔

ریان اور مٹ فرپو کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی جنگ عظیم دوئم کے دوران نازی جرمنی کی فوج کی جانب سے یہودیوں اور دیگر افراد کے خلاف نسل پرستانہ قتل عام پر مبنی ہے۔یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی اداکارہ گال گدوت اس فلم میں کیا کردار ادا کریں گی۔ڈائریکٹر جسٹن کرزل کی اس فلم کی شوٹنگ آئندہ برس اپریل سے شروع کیے جانے کا امکان ہے، تاہم فلم کی ٹیم نے شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 22:52:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :