ہالی ووڈ اداکار گیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی

ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم جیو سٹورم کے اداکار گیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئے۔ اداکار کی فلم جمعے کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 16 اکتوبر 2017 21:39

ہالی ووڈ اداکار گیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) ہالی ووڈ اداکار گیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیرارڈ بٹلر کو ایکسیڈنٹ میں معمولی زخم آئے ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے اداکار گیرارڈ بٹلر کی فلم جیو سٹورم اس جمعے کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی کہانی امریکی سائنسدانوں کی ہے جو موسم کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش الٹی پڑ جاتی ہے۔ اداکار گیرارڈ بٹلر کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی پروموشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔۔

وقت اشاعت : 16/10/2017 - 21:39:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :