آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعہ 2 اپریل 2010 16:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2 ۔ اپریل ۔ 2010ء)بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں بھارتی صدر پرتیبھا پاٹل نے ان کو اعزاز سے نوازا۔

(جاری ہے)

اے آر رحمن کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی ان کی والدہ کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ آسکر کے بعد گریمی ایوارڈ بھی جیتا ہے اور اب بھارت کا اعلیٰ ایوارڈ پدم بھوشن ملنے پر بہت خوش ہیں۔

وقت اشاعت : 02/04/2010 - 16:03:02

Rlated Stars :