میگھا‘ خوشبو‘ حنا شاہین‘ صائمہ خان اورندا چوہدری نے خود کو سمارٹ کر لیا

پیر 5 اپریل 2010 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔5اپریل ۔2010ء) اسٹیج کی معروف اداکاراؤں میگھا‘ خوشبو‘ حنا شاہین‘ صائمہ خان اورندا چوہدری نے مسلسل ایکسر سائز اور ڈائٹنگ کے ذریعے خود کو سمارٹ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اداکارائیں اسٹیج پر ڈانس کے لئے مشہور ہیں لیکن تمام اداکارائیں وزن بڑھنے کی وجہ سے صحیح پرفارمنس نہیں دے پا رہی تھیں ۔ اداکاراؤں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرز کی طرف سے کئی بار کے مشورہ دینے کے بعد ان تمام اداکاراؤں نے مسلسل ایکسر سائز اور ڈائٹنگ کر کے اپنا وزن کئی کلو کم کر لیا ہے ۔

وقت اشاعت : 05/04/2010 - 13:31:24

Rlated Stars :