ہیما مالنی نے خوبصورتی برقرار رکھنے کے ٹوٹکے بتا دیئے

سوچ مثبت رکھیں، خوش رہیں، زندگی میں ڈسپلن لائیں اور سدا جوان رہیں

پیر 23 اکتوبر 2017 12:02

ہیما مالنی نے خوبصورتی برقرار رکھنے کے ٹوٹکے بتا دیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی دل کی بات لبوں پر لے آئیں۔ خوبصورتی برقرار رکھنے کے ٹوٹکے بتا دیئے۔ کہتی ہیں کہ سوچ مثبت رکھیں، خوش رہیں، زندگی میں ڈسپلن لائیں اور سدا جوان رہیں۔

(جاری ہے)

ڈریم گرل کا خطاب لے کر بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر انڈسٹری میں کوئی ڈریم گرل ہے تو وہ ہے دیپیکا پڈوکون ہے۔ ایک انٹرویو میں ہیما مالنی نے خوبصورتی برقرار رکھنے کے گر بھی بتا دیے۔ کہتی ہیں کہ خوبصورتی خدا کا ایک تحفہ ہے، اسے برقرار رکھنے کے لئے یوگا کریں، رقص کریں اور زندگی میں ڈسپلن لائیں۔ ہیما کا کہنا ہے مثبت سوچ رکھیں تا کہ سب اچھا ہی ہو۔

وقت اشاعت : 23/10/2017 - 12:02:23

Rlated Stars :