آج میری زندگی کا اہم ترین دن ہو گا کیونکہ آج میری فلم ”چناں سچی مچی“ ریلیز ہو رہی ہے‘اداکارہ حنا شاہین

جمعرات 15 اپریل 2010 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 اپریل ۔2010ء) اداکارہ حنا شاہین نے کہا ہے کہ آج کا دن میری زندگی کا ایک اہم ترین دن ہو گا کیونکہ آج میری فلم ”چناں سچی مچی“ ریلیز ہو رہی ہے مجھے ایک سو فیصد یقین ہے کہ فلم ”چناں سچی مچی“ سپرہٹ فلم ثابت ہو گی اس میں جس طرح سے میں نے اداکاری کی ہے اُس کا فیصلہ تو فلم بینوں نے کرنا ہے‘ اعجاز باجوہ نے فلم ”چناں سچی مچی“ پر بہت محنت کی ہے او رتمام اداکاروں نے ٹیم ورک کی صورت میں اپنے اپنے کردار سے انصاف کیا ہے مجھے اس بات کا یقین ہے کہ جب انسان محنت کرتا ہے تو خدا اُس کا پھل بھی دیتا ہے یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دیگی۔
وقت اشاعت : 15/04/2010 - 13:29:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :