بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخرکی بات نہیں مصطفی قریشی

منگل 31 اکتوبر 2017 13:13

بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخرکی بات نہیں مصطفی قریشی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء) معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وہ فنکارجوبھارتی فلموں میں کام کررہے تھے انھیں اس بات پرافسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اب انھیں بھارت میں کام کرنے کاموقع نہیں ملے گابلکہ اس بات پر خوش ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ اب انہیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کرنے کے بھر پور مواقع ملیں گے، بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں۔ انھوں نے کبھی پاکستانی فنکاروں کو دل سے تسلیم نہیں کیا،ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 31/10/2017 - 13:13:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :