ریجنل نیوز ڈسک ختم نہیں کیا جا رہا ہے،

اس بارے خبر میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان ریڈیو پاکستان اسلام آباد

منگل 31 اکتوبر 2017 15:30

ریجنل نیوز ڈسک ختم نہیں کیا جا رہا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے ریجنل نیوز ڈسک ختم نہیں کیا جا رہا ہے اور اس بارے میں شائع ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

مقامی روزنامہ میں چھپنے والی خبر پرریڈیو پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ علاقائی زبانوں کے نیوز بلیٹنز کو صوبائی دارالحکومت منتقل کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ رپورٹر نے رابطہ کیے اور ادارے کا مؤقف جانے بغیر ترجمان کا حوالہ دیا جو کہ صحافتی اقدار اور اصولوں کے سراسر منافی ہے۔

وقت اشاعت : 31/10/2017 - 15:30:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :