سندھ کے نامور اداکار،فلم ہدیتکار استاد نادر بلوچ 70سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال کرگئے

نے فن کی بے لوث خدمت کی اور زندگی کے آخری سال انتھائی کسمپرسی کی زندگی بیماری میں گزارے آخری ایام بیماری کے دوران بے یارومددگار رہے اور اپنی زندگی کا سفر چلانے کے لئے سینما گھروں میں سینما بورڈ پینگ کرتے رہے

پیر 6 نومبر 2017 22:02

سندھ کے نامور اداکار،فلم ہدیتکار استاد نادر بلوچ 70سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) سندھ کے نامور اداکار،فلم ہدیتکار استاد نادر بلوچ 70سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال کرگئے۔ نادر بلوچ سندھ کے نامور فلم ہدایتکار اور اداکار تھے۔ نادر بلوچ نے 1978میں فنی دنیا میں قدم رکھا اور سندھی فلم دھرتی اور آکاش،خون اور اجرک،حاکم خان، پلاند، بادل اور برسات، جئے لطیف، شہید سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں جن میں انہوں نے اپنی اداکاری سے لوہا منوایا جبکہ وہ فلم پلاند کے ہدایتکار تھے۔

نادر بلوچ نے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت کی ٹی این، سندھ ٹی وی اور دیگر پرائیوٹ ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ریڈیو پر 1970سے ریڈیائی ڈراموں میں کردار کیے۔ اداکار نادر بلوچ 14اگست 1947 پاکستان کے قومی دن پر بلوچستان کے شہر جھٹ پٹ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ ڈراموں کی شرعات اسٹیج ڈرامہ ڈھگہ پیر پیران سے ٹھٹھہ شہر سے 1978میں کی۔

نادر بلوچ کی وفات پر سند ھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین حمید بھٹو نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادر بلوچ ایک ایماندر ار، سچا عظیم انسان اور اداکار تھا جس نے فن کی بے لوث خدمت کی اور زندگی کے آخری سال انتھائی کسمپرسی کی زندگی بیماری میں گزارے۔ آخری ایام بیماری کے دوران بے یارومددگار رہے اور اپنی زندگی کا سفر چلانے کے لئے سینما گھروں میں سینما بورڈ پینگ کرتے رہے جس سے تھوڑی بہت زندگی چلتی رہی مگر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا جو ہماری سماج کا فنکاروں کے ساتھ بے حسی کا بڑا المیہ ہے۔

حمید بھٹو نے کہا کہ حکومت کو فنکاروں کی بے حسی والی موت پر سوچنا چاہئے کہ کب تک اس طرح سے سندھ کے فنکار بے یارو مدگار موت کے منہ میں جاتے رہیں گے، اس موقع پر سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے نادر بلوچ کی وفات پر تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 06/11/2017 - 22:02:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :