ہاروی وائنسٹن کی فلموں کی کمائی عطیہ کروں گا ،اداکار بین ایفلک

بدھ 8 نومبر 2017 14:23

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2017ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار بین ایفلک نے اداکاراؤں کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کرنے والے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی فلموں کی کمائی عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر کم سے کم 22 اداکاراؤں و دیگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ان پر الزام لگانے والی اداکاراؤں میں معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں، الزامات سامنے آنے کے بعد آسکر اور بافٹا ایوارڈ نے ان کی رکنیت معطل کردی جبکہ انہیں اپنی ہی بنائی گئی کمپنی نے پروڈیوسر کے عہدے سے بھی برطرف کردیا۔الزامات سامنے آنے کے بعد ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک پولیس اور لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے الگ الگ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا۔اداکار نے تسلیم کیا کہ انہوں یہ فیصلہ اپنے قریبی دوست کیون اسمتھ کے فیصلے کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا۔بین ایفلک کی آنے والی فلم ’جسٹس لیگ‘ رواں ماہ 17 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 08/11/2017 - 14:23:36

Rlated Stars :