فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دوبارہ سے نیشنل اور نگار ایوارڈ کا اجراء کیا جائے ‘ جویریہ عباسی

جمعہ 10 نومبر 2017 13:26

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دوبارہ سے نیشنل اور نگار ایوارڈ کا اجراء کیا جائے ‘ جویریہ عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) معروف اداکارہ جوریریہ عباسی نے نیشنل اور نگار ایوارڈ کا دوبارہ اجراء کرنے کا مطابہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل اور نگار ایوارڈ ملک کے دو ایسے بڑے ایوارڈ تھے جس کو حاصل کرنا ہر فنکار کی خواہش ہوتی تھی مگر پچھلے کافی عرصے سے دونوں ایوارڈ بند کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہوتے ہیں اور کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے اداکار اس طرح کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے کہ نیشنل یا نگار ایوارڈ ان کے حصے میں آجائے اور یہ اداکاری میں مقابلے بازی کا مثبت رحجان تھا اور ان ایوارڈ کو حاصل کرنے والے اداکاروں کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ اپنے اس معیار کو برقرار رکھ سکیں جس کے باعث ان کو یہ ایوارڈ ملا ۔

مگر بدقسمتی سے دونوں ایوارڈ ز کو بند کر دیا گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ سے ان ایوارڈز کا اجراء جلد سے جلد کیا جائے تاکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔
وقت اشاعت : 10/11/2017 - 13:26:45

Rlated Stars :