جس طرح کی فلمیں کر رہی ہوں ان سے مطمئن اور بہت خوش ہوں،کترینہ کیف

منگل 14 نومبر 2017 14:22

جس طرح کی فلمیں کر رہی ہوں ان سے مطمئن اور بہت خوش ہوں،کترینہ کیف
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ جس طرح کی فلمیں کر رہی ہیں ان سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے لطف اندوز ہوتی ہوں ، صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرتی ہوں اور میں جس طرح کی فلمیں کر رہی ہوں، نئے لوگوں سے سیکھ رہی ہوں اور جن لوگوں کے ساتھ کام کر رہی ہوں اس سے مطمئن اور بہت خوش ہوں اور یہی برانڈز کا حصہ بننے پر بھی ہے، یہ صرف خود کو ظاہری طور پر دکھانے سے متعلق نہیں بلکہ پردے کے پیچھے کے باہمی عمل اور روابط سے متعلق بھی ہے لہذا میں اپنے کام سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 14:22:31

Rlated Stars :