مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور،27روز بعد سنٹرل جیل ملتان سے رہا،مریدوں اور اہلخانہ کا استقبال

رہائی پر اللہ کا شکرادا کرتا ہوں ،پولیس کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ- "پنجاب پولیس زندہ باد"،مفتی عبدالقوی کی رہائی پر میڈیا سے گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 21:28

مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور،27روز بعد سنٹرل جیل ملتان سے رہا،مریدوں اور اہلخانہ کا استقبال
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور کی کرلی،دولاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض مفتی عبدالقوی کوسنٹرل جیل ملتان سے رہا کردیا،27روز بعدرہائی ملنے پر مفتی عبدالقوی کے مریدوں اوران کے اہلخانہ نے ان کا شانداراستقبال کیا،میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ رہائی پراللہ کا شکرادا کرتا ہوں،آج(بدھ)کو میڈیا سے تفصیلی گفتگو میں پولیس اور جیل سے متعلق تفصیلی باتیں بھی ہوں گی ،پولیس کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ- "پنجاب پولیس زندہ باد"۔

دریں اثنا ء نیو جوڈیشل کمپلیکس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمدخان کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران مفتی عبدالقوی کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کا بھائی اسلم شاہین کیس میں نامزد ملزم ہے، لیکن اس کی ضمانت ہوگئی ہے جبکہ مفتی عبدالقوی پر قندیل کے بھائیوں کو اکسانے کا الزام ہے اور سعودیہ سے آنے والی نامعلوم کال پر مفتی عبدالقوی کو ملزم ٹھہرایا جا رہا ہے،وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پولی گرافکس رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا اور بعد فیصلہ سناتے ہوئے مفتی عبد القوی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرلی۔بعد ازاں ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر مفتی عبدالقوی کو سنٹرل جیل ملتان سے بھی رہا کردیا گیا ۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 21:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :