گزشتہ سال سیلفیوں کا تھا، اب کا سال پیشیوں کا ہے، میری زندگی کا جیل پہلا تجربہ تھا،گرفتاری سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا، جھوٹے کا منہ کالا ہوگا اور سچ کا بول بالا ہوگا،آج پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کروں گا،مفتی عبدالقوی کی جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 23:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر مفتی عبدالقوی کو سنٹرل جیل ملتان سے رہا کردیاگیا،رہائی کے موقع پرمفتی عبدالقوی کے مریدین اور اہلخانہ نے ان کا شانداراستقبال کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا کہ گزشتہ سال سیلفیوں کا تھا، اب کا سال پیشیوں کا ہے، میری زندگی کا جیل پہلا تجربہ تھا،گرفتاری سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا، جھوٹے کا منہ کالا ہوگا اور سچ کا بول بالا ہوگا۔

(جاری ہے)

قندیل کے والد کو کہوں گا کہ قبر قریب ہے کچھ خوف خدا کرے، قندیل کا والد اپنے بیٹے اور رشتہ داروں کو بچانے کیلئے کیس کا رخ تبدیل کرنے کیلئے مجھ پر الزامات لگارہے ہیں۔خدا بھی بہتر جانتا ہے، قندیل بلوچ کو قتل کرنے والا اسکا بھائی ہے،ملزم وسیم نے کہا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔پولیس تفتیش کے دوران مجھ سے جو پوچھا گیا میں نے اللہ تعالی کو حاضرو ناضر ہوکر بیان دیا، گرفتاری کے حوالے سے آج (بدھ) کودن ساڑھے گیارہ بجے میں اپنے گھر پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کروں گا۔پولیس کے حوالے سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب پولیس زندہ باد۔۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 23:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :