قندیل بلوچ کے قتل کیس کو الجھانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،

کیس کا چالان مکمل ہوگا تو سب سامنے آجائے گا، جیل میں پرسکون نیند آئی، قیدیوں کے معاملات کیلئے پانچ نکاتی ایجنڈا بنا رہاہوں، مفتی عبدالقوی کی پریس کانفرنس

بدھ 15 نومبر 2017 19:36

قندیل بلوچ کے قتل کیس کو الجھانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کیس کو الجھانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے لیکن کیس کا چالان مکمل ہوگا تو سب سامنے آجائے گا۔ دوران اسیری جیل کے معاملات کو بڑے قریب سے دیکھا ہے، جیل کے مسائل کوحل کرانے کی کچھ تجاویز تیار کی ہیں اور دو تین کتابیں بھی لکھ رہا ہوں۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں جیل سے ضمانت پررہائی پانے کے بعداپنے دینی مدرسہ جامعہ عبیدیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ جیل میں پرسکون نیند آئی، قیدیوں کے معاملات کیلئے پانچ نکاتی ایجنڈا بنا رہاہوں، سول سوسائٹی اوراین جی اوز کو دعوت دیتا ہوں کہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کریں۔انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ قتل کیس کو 17 ماہ ہوگئے لیکن پولیس ابھی تک مکمل چالان پیش نہیں کرسکی، کیس کو کسی اور جانب لیجانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی نے کہاکہ انکے پاس ایک کروڑ روپیہ میں ہی نہیں تو کسی کو پیش کش کیسے کرسکتاہوں،، سعودی عرب سے آنیوالی کالز کو ملزم اسلم شاہین سے جوڑا جارہا ہے،، تاہم عدلیہ کے فیصلے پر اعتماد ہے عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کرونگا، انشائ اللہ حق کا بول بالا ہوگا،، ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے نام پر جن کے بڑے چندہ کھاتے رہے آج انکی اولادیں اسی قانون میں ترمیم پر خاموش ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 19:36:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :