ماہرہ خان کی فلم ورنہ کو نمائش کی اجازت مل گئی‘کل سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 16 نومبر 2017 12:50

ماہرہ خان کی فلم ورنہ کو نمائش کی اجازت مل گئی‘کل سے سینما گھروں کی زینت بنے گی
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) فلم اسٹار ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کو نمائش کی اجازت مل گئی۔ مرکزی سنسر بورڈ نے فلم سے قابل اعتراض مواد حذف کر دیا۔

(جاری ہے)

معروف ہدایت کار شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' زیادتی کی شکار لڑکی کی کہانی ہے جس میں وہ طاقت کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے خود ہی انتقام لیتی ہے۔سماجی مسائل پر بننے والی فلم 17 نومبر سے سینمائوں کی زینت بنے گی۔ فلم 'ورنہ' پاکستان کے علاوہ ا?سٹریلیا، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسنسر بورڈ نے فلم کی نمائش روک دی تھی۔

وقت اشاعت : 16/11/2017 - 12:50:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :