ہالی ووڈ کے ریمبو نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کردیے

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:26

ہالی ووڈ کے ریمبو نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کردیے
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) معروف ہولی وڈ فلم ریمبو سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سلویسٹر اسٹالون نے 31 برس قبل کم عمر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔خیال رہے کہ 71 سالہ اداکار پر ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ سلویسٹر اسٹالون اور ان کے باڈی گارڈ مائیکل ڈی لوکا نے انہیں 31 برس قبل 1986 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں غیرقانونی طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے لیے خوف زدہ کیا۔

معروف اخبار ڈیلی میل کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک نامعلوم خاتون نے اداکار کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ اداکار سلویسٹر اسٹالون اور ان کے سیکیورٹی گارڈ نے انہیں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا، جب ان کی عمر محض 16 برس تھی، جب کہ اداکار اس وقت 40 برس کے تھے۔

(جاری ہے)

12 صفحات پر مشتمل پولیس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سلویسٹر اسٹالون اور ان کے باڈی گارڈ نے خاتون کو جولائی 1986 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں غیر قانونی طور پر جسمانی تعلق قائم کرنے کے لیے خوف زدہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار پر الزام لگانے والی خاتون سلویسٹر اسٹالون سے اداکار ڈیوڈ مینڈن ہال کی مدد سے لاس ویگاس کے ہلٹن ہوٹل میں اس وقت ملیں، جب کہ سلویسٹر اسٹالون اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے اسی ہوٹل میں رکے تھے، اور خاتون وہاں اپنے خاندان کے ساتھ رکی ہوئی تھیں۔۔
وقت اشاعت : 18/11/2017 - 17:26:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :