تھیٹر ڈراموں میں پاکستانی فلمی گانے شامل کرنے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے

منگل 21 نومبر 2017 14:00

تھیٹر ڈراموں میں پاکستانی فلمی گانے شامل کرنے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)تھیٹر ڈراموں میں پاکستانی فلمی گانے شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور لاہور آرٹس کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھیٹر ڈرامے کا پروڈیوسر گانا شامل کرنے پر 5 ہزار روپے کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت متعلقہ فلم ساز کو ادا کرے گا۔بغیر اجازت تھیٹر ڈرامے میں گانا شامل کرنے پر قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 14:00:44