کرسٹن سٹیورٹ کو دنیا کی بہترین اداکارہ قرار دیدیا گیا

جمعہ 11 جون 2010 17:46

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2010ء) ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کو دنیا کی بہترین نوجوان اداکارہ قرار دیدیاگیا۔ مشہور ویب سائٹ لو فلم ڈاٹ کام کے کئے گئے سروے کے مطابق کرسٹن کو 30 نوجوان اداکارؤں میں سے سلور سکرین کی دنیا کی بہترین نوجوان اداکارہ منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کرسٹن نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں مزید اپنے کام میں بہتری لائیں گی اور اپنے آپ کو بہتر ثابت بھی کریں گی۔ اس فہرست میں دوسرے پوزیشن مائیکل ولیم نے حاصل کی جبکہ فلم ایلسن ان ونڈر لینڈ کی اداکارہ میاوسیکوسا تیسرے نمبر نمایاں رہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2010 - 17:46:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :