دلدا ر پرویز بھٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دسمبر کے پہلے ہفتے الحمراء میں تقریب کا انعقاد کیاجائیگا

منگل 28 نومبر 2017 13:18

دلدا ر پرویز بھٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دسمبر کے پہلے ہفتے الحمراء میں تقریب کا انعقاد کیاجائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) معروف کمپیئر ،اداکار و استاد دلدا ر پرویز بھٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دسمبر کے پہلے ہفتے الحمراء میں تقریب کا انعقاد کیاجائے گا جس میں دلدار پرویز بھٹی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے دوست احباب شرکت کریں گے جن میں گلوکار شوکت علی ، افشاں بیگم ، آصف جاوید ، زاہد انجم ، نعیم آفریدی ، زینت ،مناہل اور بابر انجم سمیت دیگر فنکار شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دلدار پرویز بھٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب گوجرانوالہ میں منعقد ہوچکی ہے ۔یاد رہے کہ دلدار پرویز بھٹی عمران خان کیساتھ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکہ گئے ہوئے تھے جہاں ان کا 30اکتوبر 1994کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا ۔
وقت اشاعت : 28/11/2017 - 13:18:55