بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں‘مصطفی قریشی

منگل 28 نومبر 2017 13:33

بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں‘مصطفی قریشی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) داکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وہ فنکارجوبھارتی فلموں میں کام کررہے تھے انھیں اس بات پرافسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اب انھیں بھارت میں کام کرنے کاموقع نہیں ملے گابلکہ اس بات پر خوش ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ اب انہیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کرنے کے بھر پور مواقع ملیں گے، بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں۔ انہوں نے کبھی پاکستانی فنکاروں کو دل سے تسلیم نہیں کیا،ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/11/2017 - 13:33:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :