بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی‘ ندیم

منگل 28 نومبر 2017 13:33

بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی‘ ندیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی‘ چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ندیم نے کہا کہ جب سے پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہوئی ہے نہ صرف پاکستانی انڈسٹری مزید تباہ ہوئی بلکہ اب تو پاکستانی فلموں کو کوئی سینما دینے کیلئے تیار بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارتی فلموں کی نمائش بند نہیں ہو گی پاکستانی انڈسٹری بہتر نہیں ہو سکتی۔

وقت اشاعت : 28/11/2017 - 13:33:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :