پرابھاس کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصورکرتا ہوں،نیل نیتن مکیش

بدھ 29 نومبر 2017 12:34

پرابھاس کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصورکرتا ہوں،نیل نیتن مکیش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء)بالی وڈ اداکار نیل نیتن مکیش نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’ساہو ‘‘ میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نیل نیتن مکیش نے اداکار پرابھاس اور ان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ’’ساہو ‘‘ میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں کیونکہ پرابھاس بہت سادہ اور عاجزی پسند انسان ہیں، ان میں کوئی نخرہ نہیں ہے ،وہ سب سے اور فلم کے باقی عملے سے بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں ،وہ کبھی کسی کے ساتھ اونچی آواز یا چیخ کر بات نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی غصہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’باہوبلی ‘‘کی کامیابی نے پرابھاس کو مزید عاجزی پسند بنا دیا ہے اور ان کے ساتھ فلم ’’ساہو ‘‘ میںکام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ نیل نیتن مکیش فلم میں منفی کردارادا کر رہے ہیںجبکہ اداکارہ شردھا کپور،جیکی شروف اور مندرا بیدی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/11/2017 - 12:34:12

Rlated Stars :