ششی کپور ہمیں ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے، سونم کپور

بدھ 6 دسمبر 2017 11:52

ششی کپور ہمیں ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے، سونم کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ اداکار ششی کپور ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹر پر اداکار ششی کپور کی وفات پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ششی کپور انڈین سینما کے سٹار تھے ،ان کے دنیا سے گزر جانے کے بعد بھی ان کا کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور میں جانتی ہوں وہ ہمیں ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے،ان کا جانا بھارتی سینما کے لئے باعث افسردگی ہے۔

وقت اشاعت : 06/12/2017 - 11:52:13

Rlated Stars :