قرۃ العین بلوچ نے عمران خان کے نام ایک نیا پیغم جاری کردیا

گالی وال ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کو پیغام دیا کہ دعا ہے کہ جس سسٹم کو آپ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ اسی سسٹم کا حصہ نہ بن جائیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 01:22

قرۃ العین بلوچ نے عمران خان کے نام ایک نیا پیغم جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2017ء) قرۃ العین بلوچ نے عمران خان کے نام ایک نیا پیغم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔ قرۃ العین بلوچ نے کچھ روز قبل عمران خان کو عائشہ گلالئی والے تنازعے پر دی گئی گالی والا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کو خصوصی پیغام دیا۔

 گلوکارہ نے عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ دعا ہے کہ جس سسٹم کو آپ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ خود اسی سسٹم کا حصہ نہ بن جائیں۔ گلوکارہ نے اس موقع پر حضرت امام حسین کا ایک قول بھی شئیر کیا جو کچھ اس طرح ہے کہ: "اپنے الفاظ کا استعمال صرف اس وقت کرو جب تمہارے الفاظ تمہاری خاموشی سے زیادہ خوبصورت ہوں"۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گلوکار نے یہ پیغام اس وقت جاری کیا ہے جب انہیں عائشہ گلالئی کے تنازعے پر عمران خان کیخلاف کیے گئے گالی والے ٹوئٹ کے باعث بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب اداکارہ نے بظاہر شدید تنقید کے باعث گالی والا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک نیا پیغام جاری کیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 01:22:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :