امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی کے لئے تھائی لینڈ روانہ

امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی کے لئے تھائی لینڈ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی عکسبندی کے لئے تھائی لینڈ روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی عکسبندی کے لئے گذشتہ روز تھائی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ فلم کے گزشتہ شیڈول کی عکسبندی یورپ کے ملک مالٹا میں مکمل کر لی گئی ہے۔ فلم میں اداکار عامر خان، کترینہ کیف، امیتابھ بچن اور فاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں۔ ہدایتکار وجے کرشنا کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ 1939ء کے ناول ’’کنفیشنز آف اے ٹھگ‘‘ سے ماخوذ ہے، فلم آئندہ سال دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 12:49:08

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments