والدین کی طرف اداکاری کو کیریئر بنانے کیلئے حوصلہ افزائی نہیں کی گئی، سوہا علی خان

پیر 18 دسمبر 2017 13:48

والدین کی طرف اداکاری کو کیریئر بنانے کیلئے حوصلہ افزائی نہیں کی گئی، سوہا علی خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ اداکاری کو بطور کیریئر اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کے شعبے میں آنے کے لئے والدین کی طرف سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی کیونکہ میرے والدین کو لگتا تھا کہ میری شخصیت ہندی فلموں میں اداکاری کے لئے موزوں نہیں ہے اور ہر والدین کی طرح انہیں بھی میرے لئے عدم تحفظ ،بہت زیادہ مسابقت وغیرہ جیسے تحفظات تھے لیکن اداکاری میری خواہش تھی اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے میری حوصلہ شکنی بھی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرا فلموں میں آنا ایک مشکل انتخاب تھا لیکن میں جانتی ہوں کہ میرے والدین نے میری اس خواہش کو دل سے قبول کیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/12/2017 - 13:48:30

Rlated Stars :