52 سالہ بھارتی فلمسٹار ملند سومن 25 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کے لیے تیار

ملند اور انکیتا کے گھر والوں کو بھی شادی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ رپورٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 دسمبر 2017 15:04

52 سالہ بھارتی فلمسٹار ملند سومن 25 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کے لیے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2017ء) :یوں تو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی چکا چوند اور اس کے بعد مداحوں اور شائقین فلم کی تنقید سے کوئی بھی اداکار یا داکارہ بچ نہیں سکی۔ یہی وجہ ہے کہ باجی راؤ مستانی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 52 سالہ بھارتی فلمسٹار ملند سومن اپنے سے آدھی عمر کی نوجوان لڑکی انکیتا کے ساتھ تعلق بنانے پر کافی تنقید کی زد میں رہے ۔

ملند سومن کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ بنا بیٹھے ہیں جس پر بعد میں ملند نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تعلق میں دو لوگ ہوتے ہیں، میں عمر کو کسی طور پر تصور نہیں کرتا، پھر چاہے بات کسی تعلق کی ہو، فٹنس کی یا پھر صحت کی۔

(جاری ہے)

تاہم اب بالی وڈ فلمسٹار کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

جی ہاں! بھارتی میڈیا پر 52 سالہ فلمسٹار ملند سومن کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جبکہ دلہن کوئی اور نہیں ان کی 25 سالہ گرل فرینڈ انکیتا ہی ہے۔ ملند سومن انکیتا کو اپنی 78 سالہ والدہ سے ملوا چکے ہیں جنہوں نے ان کے رشتے پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور دونوں کی شادی میں رضامندی ظاہر کی۔ حال ہی میں ملند سومن نے انکیتا کے اہل خانہ سے بھی ایک سالگرہ کی تقریب میں ملاقات کی۔

انکیتا کے والدین کو ملند کی عمر پر اس سے قبل تو اعتراض تھا لیکن ملند سے ملاقات کے بعد ان کے تمام اعتراضات دور ہو گئے۔ بھارتی فلمسٹار کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ ملند نے انکیتا کے اہل خانہ اور دوست احباب سے ملاقات کی جس کے بعد وہ بھی ان کے رشتے کے لیے رضامند ہو گئے۔ امکان ہے کہ 2018ء میں ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ ملند سومن کی یہ دوسری شادی ہو گی۔ اس سے قبل انہوں نے ایک فرانسیسی اداکارہ سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کی علیحدگی ہوئی۔
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 15:04:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :