میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے‘ آفرین خان

بدھ 20 دسمبر 2017 13:24

میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے‘ آفرین خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء)اداکارہ آفرین خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے‘میرے اچھے کام کی وجہ سے میری پہچان بنی ہے‘میرے آئٹم سونگ کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں آفرین خان نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب شائقین کی جانب سے میرے کام کی تعریف کی جاتی ہے ۔ایک انٹرویو میں آفرین خان نے کہا سینئر فنکار ہی نئے آنے والوں لوگوں کیلئے سب سے بڑی اکیڈمی ہیں۔ان سے مقابلے بازی کی بجائے کچھ سیکھنا چاہیے ان سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 20/12/2017 - 13:24:51

Rlated Stars :