نواز انجم کے گائے ہوئے گانے ’’ چٹا چولا‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

بدھ 20 دسمبر 2017 14:03

نواز انجم کے گائے ہوئے گانے ’’ چٹا چولا‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2017ء) تھیٹر اور ٹی وی کے مزاحیہ اداکار نواز انجم کے گائے ہوئے گانے ’’ چٹا چولا‘‘ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ، سینکڑوں لوگوںنے گانے کو ڈائون لوڈ کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواز انجم اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں ، انہوں نے حال ہی میں سرائیکی انداز میں ’’ چٹا چولا ‘‘ گانا ریکارڈ کیا تھا اور بعد ازاں اس کو ٹی وی کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ریلیز کر دیا گیا تھا ، نواز انجم کے گانے کو عوامی حلقوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے ۔ یاد رہے کہ نواز انجم کے صاحبزادے احمد نواز بھی گلوکاری کے میدان میں آچکے ہیں اور انکی ایک البم کے ساتھ دو ویڈیو گانے بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/12/2017 - 14:03:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :