ماہی وے گانے پر رقص کرتی نیلم منیر کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر ،کڑی تنقید

تنقید کے باعث اداکارہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی صفائی پیش کی

ہفتہ 23 دسمبر 2017 18:16

ماہی وے گانے پر رقص کرتی نیلم منیر کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر ،کڑی تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2017ء)اداکارہ نیلم منیر کی گزشتہ دنوں گاڑی میں ماہی وے گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے عوام کی پرزور فرمائش پر اسی گانے پر رقص کرکے تنقید کو تفریح میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔اپنی آنے والی فلم چھپن چھپائی کی تشہیری مہم کے دوران اداکارہ نیلم منیر لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی گئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ فلم کی تشہیر کی۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر جب وہ سٹیج پر موجود تھیں تو طلبہ کے ہجوم نے ماہی وے ، ماہی وے کے نعرے لگانا شروع کردیے جس کے بعد اداکارہ نے سٹیج پر اس گانے پر رقص کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنی گاڑی کی پچھلی نشست پر ماہی وے گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں لگی آگ سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور اداکارہ کو صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہونے والی تنقید کے باعث اداکارہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی صفائی پیش کی۔۔
وقت اشاعت : 23/12/2017 - 18:16:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :