کرینہ نابینا لڑکی اور سنجے بدصورت شخص کا کردار کریں گے

جمعرات 22 جولائی 2010 14:48

ممبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی۔2010ء) بالی ووڈ فلم ایک انوکھی پریم کہانی میں کرینہ کپور نابینا جبکہ سنجے دت بدصورت شخص کا کردار ادا کریں گے۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سنجے دت پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلو ہ گر ہوں گے۔ فلم میں کرینہ کپور نابینا لڑکی کا کردار ادا کریں گی جبکہ سنجے دت ایک بدصورت شخص کا کردار نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

فلم ڈائریکٹر مہیش منجریکر کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی تھوڑی مختلف ہے ۔

فلم میں نابینا حسین لڑکی اور بدصورت شخص کا ملاپ فلم بینوں کے لئے ایک نیا تصور ہوگا۔ فلم کی کہانی سنجے دت اور کرینہ کپور کو ذہن میں رکھ کر لکھی گئی ہے۔ اس سے پہلے رانی مکرجی نے فلم بلیک میں نابینا لڑکی کا کردار اداکیاتھا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کرینہ اس کردار کو کس حد تک نبھاسکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2010 - 14:48:42

Rlated Stars :