ایلینا ڈی کروزنے زیر گردش خفیہ شادی کی خبروں کو تقویت فراہم کر دی

ْایلینا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے بوائے فرینڈ کے لیے خاوند کا لفظ استعمال کیا ہے

بدھ 27 دسمبر 2017 12:06

ایلینا ڈی کروزنے زیر گردش خفیہ شادی کی خبروں کو تقویت فراہم کر دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے خاوند کا لفظ استعمال کرکے کئی روز سے زیر گردش خفیہ شادی کی خبروں کو تقویت فراہم کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایلینا ڈی کروز کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی خبریں کافی دنوں سے گردش میں تو تھیں لیکن اب اٴْن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ نے گزشتہ کئی روز سے پھیلی ہوئی ان خبروں کو تقویت فراہم کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایلینا ڈی کروز نے کرسمس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرایک کرسمس ٹری کی تصویر پوسٹ کی ہے لیکن اس کی سرخی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اینڈریو نیبو کو کریڈٹ دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اینڈریو کے لیے ’ہبی‘ کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ خاوند کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ایلینا ڈی کروز بالی ووڈ میں فلم ’’کک‘‘، ’’برفی‘‘ اور ’’بادشاہو‘‘ جیسی مشہور فلموں میں کام کرچکی ہیں جب کہ اٴْن کے آسٹریلوی بوائے فرینڈ اینڈریو پیشے کے اعتبار سے فوٹوگرافر ہیں۔
وقت اشاعت : 27/12/2017 - 12:06:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :