میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور

بدھ 3 جنوری 2018 19:49

میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) معروف بھارتی اداکار شاہد کپور اکثر ہی اپنی بیوی میراکے بارے میں عجیب و غریب بیانات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کروں گی جو 5سال کی ہو گی جب میں 18سال کا ہونگا اور یہ میں نے اپنی زندگی میں یہ سب سے عجیب ترین چیز کی ہے۔

اس سے پہلے بھی ایک انٹر ویو میں شاہد کپور نے کہا تھا کہ میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں اس کا پہلا شوہراس کا موبائل ہے وہ دن رات اپنے موبائل کے ساتھ چپکی رہتی ہے۔اداکار نے اپنے ایک اور بیان میں یہ بھی کہا کہ میری بیوی میرا میری زندگی میں بہت تبدیلی لائی ہیں پہلے میں جنگلی جانور تھا اور میرا نے مجھے گھریلو جانور بنا دیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 03/01/2018 - 19:49:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :