رجنی کانت اور اکشے کی فلم ’2.0‘ کی سعودیہ میں نمائش کیلئے کوششیں

بدھ 3 جنوری 2018 23:01

رجنی کانت اور اکشے کی فلم ’2.0‘ کی سعودیہ میں نمائش کیلئے کوششیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کی نئی فلم ’2.0‘ کی سعودی عرب کے سنیماؤں میں نمائش ممکن بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ میگا بجٹ فلم ہے جس پر 450 کروڑ روپے کی لاگت آئیہے۔ فلم میں دونوں اسٹارز کے کئی طرح کے روپ مداحوں کو دیکھنے کو ملیں گے۔

سائنس فکشن فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی شوٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث 2 بار ملتوی ہوچکی ہے اور اب فلم کو رواں سال اپریل میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔بھارت کی یہ میگا بجٹ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے لیکن اب پروڈیوسرز نے فلم کی سعودی عرب میں نمائش کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت کی جانب سے مارچ میں سنیما گھروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر فلم کے پروڈیوسرز نے سعودی عرب میں موجود بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر وہاں اپنی فلم کی نمائش ممکن بنانے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔

فلم پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق فلم کو ہندی ، تامل اور تیلگو زبانوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا اور اگر سعودی عرب میں نمائش کی اجازت مل گئی تو وہاں بھی فلم تینوں زبانوں میں پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک بڑی اور نئی مارکیٹ ہے جہاں تامل اور ملیالم زبان بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے لہٰذا ایسے میں وہاں فلم کی نمائش کی اجازت بہت سود مند ثابت ہوگی۔۔
وقت اشاعت : 03/01/2018 - 23:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :