ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک مثبت پیغام پہنچانا چاہیے ‘نر ما

جمعرات 4 جنوری 2018 12:52

ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک مثبت پیغام پہنچانا چاہیے ‘نر ما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) فلم سٹار نرما نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں نر ما نے کہا کہ اب حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/01/2018 - 12:52:54

Rlated Stars :