پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول بھارتی اداکار اوم کی پہلی برسی پرسوں منائی جائیگی

اوم پوری پاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حامی تھے‘ پاکستانی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ میں بھی کام کیا

جمعرات 4 جنوری 2018 12:52

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول بھارتی اداکار اوم کی پہلی برسی پرسوں منائی جائیگی
انبالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول بھارتی اداکار اوم کی پہلی برسی پرسوں منائی جائیگی۔وہ 18 اکتوبر 1950 کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بھارت کے علاوہ پاکستانی ، برطانوی اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی کا م کیا۔اوم پوری نے پاکستان کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ میں بھی کام کیا جو 2016 کی سب سے کامیاب فلم تھی۔

(جاری ہے)

’’ایکٹر ان لا ‘‘نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا، اس کی ڈائریکٹر فضا علی مرزا تھیں جو اس سے قبل فلم بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ بھی ڈائریکٹ کرچکی ہیں۔معروف بھارتی اداکار کی کامیاب فلموں میں اردھستے ، ہیرا پھیری ، او مائی گاڈ، ڈان(2011)، دبنگ ،بلو باربر اوردیگر شامل ہیں۔اوم پوری پاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حامی تھے ۔
وقت اشاعت : 04/01/2018 - 12:52:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :