حریم فاروق کی ’’ پرچی ‘‘ کل چلے گی

جمعرات 4 جنوری 2018 13:08

حریم فاروق کی ’’ پرچی ‘‘ کل چلے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کی ’’ پرچی ‘‘ کل ( جمعہ ) چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ حریم فاروق کی پہلی فلم ’’ پرچی ‘‘ کو کل ( جمعہ ) کے روز نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فلم میں حریم فاروق کے ساتھ نئے اداکار شامل ہیں اور یہ 2018ء میں ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم ہو گی ۔فلم کی کامیابی کے حوالے سے حریم فاروق بڑی پر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم نیا ٹرینڈ سیٹ کرے گی اور اسکی کامیابی سے فلم انڈسٹری کو بہت فائدہ ہو گا ۔

وقت اشاعت : 04/01/2018 - 13:08:33

Rlated Stars :