رتیش دیش مکھ کی پہلی فلم’’تجھے میری قسم‘‘ کو 15سال مکمل

جمعرات 4 جنوری 2018 13:51

رتیش دیش مکھ کی پہلی فلم’’تجھے میری قسم‘‘ کو 15سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کی پہلی فلم’’تجھے میری قسم‘‘ کو 15سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رتیش دیش مکھ نے 2003ء میں بننے والی فلم ’’تجھے میری قسم‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس میں ان کے ہمراہ جیلیناڈی سوزاتھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے فلم کے یادگار پوسٹر بھی شئیر کئے۔ یاد رہے کہ جیلیناڈی سوزا اب رتیش دیش مکھ کی اہلیہ ہیں ۔رتیش دیش مکھ ان دنوں فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 04/01/2018 - 13:51:35

Rlated Stars :